پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (پاکستان امیج )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مہینے کے دوران تین بار بڑھائیں گئیں ، یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا جب دعویٰ کیا جارہاہے کہ معیشت مستحکم ہو گئی ہے ، گزشتہ ایک مہینے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 18.52 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272.15روپے ہو گئی ہے ، ڈیزل کی قیمت 29.71روپے کے اضافے کے بعد 284.35 روپے ہو گئی ہے ۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل میں جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کچھ بڑھ گئی تھی لیکن سیز فائر کے بعد یعنی 24 جون کو قیمت 68 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی ، پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی مقامی ضرورت کا تقریبا 80 فیصد حصہ امپورٹ کیا جاتاہے اس لیئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے ۔

حکومت کے نوٹیفکیشن اور ڈیزل ، پیٹرول کی موجودہ قیمت میں ٹیکس اور دیگر معاملوں کو دیکھا ، اور معلوم ہوا کہ ٹیکس اور دیگر چیزوں کو نکال کر ڈیزل کی اصل قیمت 177.89 روپے فی لیٹر ہے ، پیٹرول کی اصل قیمت میں بھی 167.51روپے فی لیٹر ہے ۔

حکومت کی طرف سے ڈیزل کی قیمت میں ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے فی لیٹر جمع کیئے گئے ہیں اور پیٹرول کی مد میں یہ 1.22 روپے فی لیٹر ہے ۔

حکومت ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن ٹیکس لگاتی ہے تاکہ پورے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت کو ایک جیسا رکھا جا سکے ، ڈیزل کیلئے یہ ٹیکس 4 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کیلئے 2 روپے فی لیٹر ہے ۔

حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 75.52 روپے لیوی اور 2.5 روپے فی لیٹر ماحولیاتی سپورٹ لیوی وصول کر رہی ہے ۔

حکومت ڈیزل کی قیمت میں 74.51 روپے لیوی اور 2.5 روپے فی لیٹر ماحولیاتی سپورٹ لیوی وصول کر رہی ہے ۔

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز 8.64 روپے فی لیٹر منافع لے رہے ہیں جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 7.87 روپے فی لیٹر منافع لیتی ہیں ۔

یہ سب پیٹرول کی ریٹیل قیمت میں شامل ہوتے ہیں اور صارفین سے وصول کیئے جاتے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *