گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ، گھر کی چھت اڑ گئی، خاتون سمیت 2 افراد بری طرح جھلس گئے

رحیم یار خان(پاکستان امیج) خانپور میں گیس سلنڈر دھماکے سے گھر کی چھت اڑ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد بری طرح جھلس گئے۔

 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خانپور میں واقع گھر میں خاتون خانہ کچن میں مصروف تھی کہ اچانک گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی چھت اڑ گئی۔ حادثے میں خاتون خانہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ گھر میں موجود 70 سالہ خادم حسین بھی بری طرح جھلس گیا۔

زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ عشرت بی بی کے نام سے ہوئی۔ اہل محلہ نے ریسکیو کو اطلاع کی جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *