راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، کراچی میں بھی برسات کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے جن شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ان میں منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، چنیوٹ، قصور، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔

سندھ میں کراچی، گھوٹکی، سکھر، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، میرپور خاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیرآباد اور جیکب آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کرم، چارسدہ، کرک، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، خیبر اور ہنگو کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہری و ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *