ٹڈاپ میگا کرپشن کیس: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

کراچی(پاکستان امیج)ٹڈاپ میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو عدالت نے تمام مقدمات سے بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) کے میگا کرپشن کیسز سے مکمل طور پر بری کر دیا۔

عدالت نے اس سلسلے میں درج 14 باقی ماندہ مقدمات میں بھی انہیں باعزت بری کرتے ہوئے کیس کے دیگر تمام ملزمان کو بھی الزام سے مبرا قرار دے دیا۔

سماعت کے موقع پر یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جج نے ریمارکس دیے کہ تمام کیسز کا الگ الگ جائزہ لیا گیا، ہر فریق کو مکمل طور پر سنا گیا اور جو فائلیں ہائیکورٹ سے موصول ہوئیں، ان پر بھی فیصلہ صادر کیا جا رہا ہے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ ایف آئی اے نے 2013 اور 2014 میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف کل 26 مقدمات درج کیے تھے، جن میں ایک ہی نوعیت کا الزام تھا۔ ٹڈاپ سبسڈی کے لیے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے لینے کا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام کیسز ایک مخصوص شخص کی شکایت پر بنائے گئے تھے اور گیلانی صاحب کو 10 مقدمات میں ضمانت لینے کے باوجود مفرور قرار دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *