جمشید دستی کا نااہلی کے بعد ردعمل آ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کاجعلی ڈگری پر نااہلی کے بعد ردعمل آ گیا۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر نجی ٹی وی کو انٹرویومیں جمشید دستی کاکہناتھا کہ بی اے پہلے اور ایف اے بعد میں کیا یہ سب گھٹیاحرکت ہے،پاکٹ قسم کے لوگ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں،آپ فیصلہ پڑھ لیں،اگر فیصلے میں کوئی چیز غلط ہے،کوئی چیز لکھی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو کچھ میں نے اپنے کاغذات نامزدگی پر 2024میں لکھا،وہی جمع کرائے،اس کے بعد آر اوز نے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے،اس کے بعد میں نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیااور وہاں انہوں نے سب کچھ کلیئر کیا، سب چیزیں ٹھیک ہیں۔

جمشید دستی کاکہناتھا کہ اس کے بعد میراسیاسی مخالف لارجر بنچ میں گیا، جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی لارجر بنچ نےکیس کی سماعت کی،وہاں بھی میرے مخالفین رسوا ہوئے،پھر میں نے الیکشن لڑا اور میں الیکشن جیت گیا، الیکشن جیتنے کے بعد یہ ٹریبونل بنے اس میں یہ لوگ وہاں گئے اور یہ ساری چیزیں ڈسکس ہوئیں،ان کاکہناتھا کہ 3فیصلوں میں عدالتوں نے کلیئر کیاکہ یہ ٹھیک ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو، آپ سمجھوتہ کرلیں،جو ہم کہیں آپ خاموشی اختیار کرو، ان پر آواز نہ اٹھاؤ،جو کچھ ہو رہا ہے آپ خاموش رہیں،یہ ایک بزدلانہ اور گھٹیا حرکت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *