نیو دہلی(پاکستان امیج)جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ میں ورلڈ کپ کے کئی ریکارڈز بن گئے، میچ میں دونوں ٹیموں کا مجموعی سکور 754 رنز رہا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے 428، سری لنکا نے میچ میں 326 رنز بنائے، یہ کسی بھی ورلڈ کپ میچ کا سب سے بڑا میچ سکور ہے۔اس سے قبل 2019 میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے میچ میں 714 رنز بنے تھے۔
پہلی بار کسی ورلڈ کپ میچ میں چوکوں اور چھکوں کی سنچری مکمل ہوئی، دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 31 چھکے اور 74 چوکے لگائے، میچ میں مجموعی طور پر 482 رنز چوکوں اور چھکوں کی مدد سے بنائے گئے۔یہ کسی بھی ورلڈ کپ میچ میں باؤنڈریز سے سکور ہونے والے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز اینڈ مارکرم نے ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکار ڈ بنا یا اور جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ بنایا۔
Pakistan Image