راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی میں طوفانی بارش کے باعث گاڑی پانی میں بہہ گئی،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،ای الیون فلائی اوور کی ایک سائیڈ کے روڈ پر دراڑیں پڑ گئیں،جبکہ چکری روڈ لادیاں گاؤں زیرآب آ گیا،جہاں امدادی کاموں کیلئے کشتیاں پہنچا دی گئیں۔
راولپنڈی میں موسلادھار بارش، آلٹو گاڑی پانی میں بہہ گئی pic.twitter.com/rWrm7wVAoi
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) July 17, 2025
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور پر دریائے سوان بپھر گیا، رنگ روڈ کے قریب خصالہ گاؤں میں پانی سکول میں داخل ہو گیا۔محلہ راجپوتاں سہام میں گاڑی پانی میں بہہ گئی،خیابان سرسید میں نالہ لئی کے قریب علاقے ڈوب گئے،متعدد مقامات پر 5فٹ تک پانی جمع ہے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
Pakistan Image