اگر پیٹرول مہنگا نہ کرتے تو پھر آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ مسئلہ ہو جا تا: وزیرپیٹرولیم

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ ’’بیمار معیشت کا علاج ڈسپرین سے نہیں سرجری سے ہو گا ، اسی لئے پٹرول مجبوری میں مہنگا کرنا پڑا کیونکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی دو روپے مہنگا ہو گیا تھا اگر ہم پٹرول مہنگا نہ کرتے تو پھر آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ مسلئہ ہو جاتا‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاتھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا تھا اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *