علیمہ باجی نے کل آکر بتایا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ان کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا کریں:عظمیٰ بخاری

لاہور (پاکستان امیج) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ “علیمہ باجی نے کل آکر بتایا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ان کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا کریں، بات یہاں تک آگئی،ا س سے آگے آپ خود سمجھدار ہیں”۔ وہ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔
صوبائی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ ملک میں ایسا “پٹ سیاپا” پروگرام بھی چل رہا ہے جس کا کوئی اختتام ہی نہیں، مجھے کبھی کبھار تولگتا ہےکہ ساس بہو کی لڑائی ہے، یہ عجیب ہی کھچڑی پکی ہوئی ہے، علیمہ باجی روز آکر ایک نئی کہانی سنادیتی ہیں، وہ کہتی ہیںکہ وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، اور ساتھ ہی رونا شروع کردیتی ہیں کہ یہ نہیں ملا، وہ نہیں ملا۔
عظمیٰ بخاری کامزید کہناتھاکہ سپریٹنڈیٹ جیل کی طرف سے عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات کی فہرست سامنے آئی ہے، کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بھی کیا سہولیات دستیاب ہوں گی جو انہیں جیل میں دستیاب ہیں ،ایکس پر ٹوئیٹ بھی کراتے ہیں اور اب عالم یہ ہے کہ انہیں ری ٹوئیٹ کی اپیل بھی کرنا پڑگئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ” کل علیمہ کو سنا بڑا دکھ ہوا کہ یہ دن آگئے، کبھی کہتے تھے کہ اتنے فالوور ز آگئے، ہم سب سے بڑی پارٹی ہیں، اب ری ٹوئیٹ کی بھی اپیل کرنی پڑرہی ہے۔ علیمہ باجی نے کل آکر بتایا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ان کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا کریں، بات یہاں تک آگئی،ا س سے آگے خود سمجھدار ہیں”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *