بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ پرونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے جاری کردی جس کے مطابق مختلف واقعات میں 16افراد جاں بحق ہوئےہیں ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے،5 خواتین اور،4 مرد شامل ہیں ، یہ اموات ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، خضدار، لورالائی، لسبیلہ اور کوہلو میں ہوئی ہیں، بارشوں میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 5مرد،2خواتین اورایک بچہ شامل ہے ،
حکام کاکہناتھاکہ متاثرہ اضلاع میں سروے جاری ہے ،بارشوں سے 11مکانات مکمل تباہ اور47 کوجزوی نقصان پہنچاہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *