وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک چین دوستی کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران اسحاق ڈار نے میزبانی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں میں ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او )کانفرس کی سائیڈ لائنز پرملاقاتوں کے دوران ہوئی،نائب وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ کو ایس اسی او اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔۔
ترجمان کاکہناتھاکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرا نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک پر بھی بات چیت کی اور مختلف شعبہ جات میں تعاون پر پاک چین دوستی کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *