کوئٹہ؛ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو ہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(پاکستان امیج) کوئٹہ کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں آلات اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *