معروف بھارتی گلوکار پر قاتلانہ حملہ، حالت کیسی ہے؟

ممبئی(پاکستان امیج)معروف بھارتی گلوکار اور سابق لوک سبھا امیدوار راہول فاضلپوریہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہول پر گروگرام کے سیکٹر 71 میں واقع سدرن پیریفرل روڈ (SPR) پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولی کا نشان اور ایک کار برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔

گروگرام پولیس کے پی آر او سندیپ کمار نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی شب پولیس کو فائرنگ کی اطلاع ملی، جس کے بعد ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات میں گولی چلنے کی تصدیق ہوئی ہے اور واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ راہول فاضلپوریہ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جَن نائک جنتا پارٹی (JJP) کے ٹکٹ پر گروگرام سے الیکشن لڑا تھا، جس میں انہیں 13,278 ووٹ ملے تھے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے امیدوار راؤ اندرجیت سنگھ سے شکست کھا گئے تھے۔ راہول فاضلپوریہ بالی ووڈ کے گانے ’لڑکی بیوٹی فل‘ کیلئے مشہور ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *