تعلیمی اسناد جعلی قرار ، الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نا اہل کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرلیا گیا۔فیصلے میں رکن قومی اسمبلی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی نااہلی کی 2 درخواستیں منظور کرلیں۔

یاد رہے مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کی تھی ، جس کے بعد تین رکنی کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

درخواست گزار امیر اکبر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور جھوٹی تعلیمی تفصیلات درج کیں، دستی نے کاغذاتِ نامزدگی میں ایف اے لکھا جبکہ وہ نہ میٹرک پاس ہیں اور نہ ایف اے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *