عمر ایوب کی 10 سے زائد مقدمات میں درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(پاکستان امیج)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 اور 24 نومبر کے 10 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمر ایوب اور ان کے کونسل کی عدم پیروی پر 10 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کی، ضمانت خارج ہونے پر عدالت نے عمر ایوب کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے عمر ایوب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، عمر ایوب نے مذکورہ مقدمات میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر عوان کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔

عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے 10 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے، سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *