ملک کے کن صوبوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں بارش کا موازنہ جاری کر دیا، جس میں مون سون 2025 کا مقابلہ 2024 سے کیا گیا ہے۔

مون سون 2025 کے پہلے دو ہفتوں میں مجموعی طور پر تقریباً تمام خطوں میں 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہوئیں۔

سندھ اور گلگت بلتستان دونوں سالوں میں معمول سے نیچے رہے جبکہ سندھ میں بارشوں کی شدید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب نے 2024 کی طرح 2025 میں بھی معمول سے زیادہ بارش کا مشاہدہ کیا جبکہ آزاد جموں وکشمیر اور کے پی کے میں بھی 2024 کے مقابلے میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان 2025 میں بھی اوسط سے بہت زیادہ ہے جبکہ 2024 میں یہ معمول کے قریب تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *