لڑکی اور لڑکے پر تشدد کا معاملہ، سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا گیا

کراچی(پاکستان امیج )پولیس نے نوجوان پر تشدد کیس میں نامزد سلمان فاروقی پر مقدمہ ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے مقدمے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ تشدد کیس میں نامزد سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم کردیا جب کہ گزری پولیس نے مقدمہ ختم کرنےکی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا اور اس نے لکھ کردیا کہ ملزمان نے اس سے یا اس کی بہن سےکوئی بدتمیزی نہیں کی۔

عمران خان بچوں کو ذاتی طور پر لندن چھوڑنے کا فیصلہ کیا وہ اس وقت جلا وطن یا عدالتی مجبور نہیں تھے، صحافی حسن ایوب کا قاسم خان کو جواب
پولیس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ مدعی کے حلفیہ بیان پر جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردیے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے پولیس کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بناکر سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے پر ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹرسائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔

ویڈیو: “ہم رات کو جانوروں کو ریسکیو نہیں کرتے” معصوم کتا سیوریج میں گر گیا، 1122 پر کال کی تو صاف انکار کر دیا پھر بہادر نوجوان خود گٹر میں کود گیا
موٹرسائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔بعد ازاں معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس نے سلمان فاروق اور اویس ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *