حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت غذائی تحفظ کے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے، تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی دوسوروپے فی کلو گرام تک فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ شوگر مافیا کا گٹھ جوڑ ہے جو ذخیرہ اندوزی اور دیگر حربوں سے چینی کی قیمت بڑھارہا ہے، حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی کی امپورٹ پر عارضی طور پر ٹیکسز ختم کردیے ہیں مگر تاحال قیمت میں کمی نہیں آرہی۔

ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے امپورٹ پر ٹیکس ختم کرنے کے بجائے حکومت سے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور گوداموں پر چھاپے مارنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کریک ڈاؤن سے چین کی قیمت میں واضح کمی آجائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *