پنجاب : ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

ساہیوال (پاکستان امیج)صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق ساہیوال میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھال روڈ پھاٹک کے قریب خاتون کی جانب سے بچوں سمیت خود کشی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *