راولپنڈی(پاکستان امیج)موٹر وے ایم ٹو چکری انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں جاگری جس کے نیتجے میں 3افراد جاں بحق اور 30زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
Pakistan Image