حمیرا اصغر کے تین موبائل، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے اہم ڈیٹا مل گیا، تازہ انکشافات

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان کے استعمال شدہ الیکٹرانک آلات سے ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے۔

تفتیشی ٹیم نے حمیرا کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کرلی، جن کے پاسورڈز ان کی ڈائری میں محفوظ تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے اس ڈیٹا کی مدد سے مزید سراغ حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں دو افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید دو افراد سے پوچھ گچھ کے لیے انہیں طلب کیا گیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر باقاعدگی سے جِم اور بیوٹی پارلر جایا کرتی تھیں، اس لیے ان کے جِم ٹرینر اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی معلومات لی جائیں گی۔

پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مرحومہ اداکارہ کا کچھ مخصوص افراد سے مسلسل رابطہ رہتا تھا، جن کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ان کے بینک اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ لین دین یا مالی معاملات کی نشاندہی کی جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *