دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 13 جولائی 1931 کے دن کے حوالے سے آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔

یوم شہدا کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کے تمام کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے جبکہ تمام حریت پسند تنظیموں اور رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے۔

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام اہم ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *