پی ڈی ایم اے کی مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کی پیشگوئی

لاہور (پاکستان امیج )ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 11 سے 17 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گوجرانولہ، حافظ آباد اور وزیرآبادمیں بارشیں متوقع ہیں جب کہ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر او رمیانوالی میں بھی شدیدبارشوں کی پیشگوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 13 سے 17 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان ، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یارخان اورلیہ میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے ۔

دوسری جانب کشمیر ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بھی 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *