کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز6کے فلیٹ مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ حمیرااصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرااصغر کی موت آٹھ سے 10ماہ قبل ہوئی، حمیرا کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی،رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے بال، شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کیلئے بھیجے ہیں،حمیرااصغر کی لاش ڈی کمپوزیشن کی بالکل آخری سٹیج پر تھی۔
Pakistan Image