بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات جاننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (پاکستان امیج)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات جاننے کیلئے درخواست دائر کی جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف 22 جون کے بعد درج کئے گئے مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی، عدالت نے سماعت کیلئے فریقین کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *