’مجھے سے ایک مہمان نے شو میں آنے کیلئے ایک کروڑ روپے مانگے‘‘ تابش ہاشمی نے حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)نجی ٹی وی جیو نیوز کےکامیڈی شو ‘ہنسنا منع ہے’ کے میزبان تابش ہاشمی نے پروگرام میں آنے والے مہمان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں اداکار احمد بٹ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی جہاں انہوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا تاہم تابش نے اتنے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرنے والی شخصیات کا نام نہیں بتایا۔تابش ہاشمی نے کہا کہ کچھ مہمان شو میں آنے کے لیے ڈالرز میں تقاضہ کرتے ہیں جب کہ ایک شخصیت نے پروگرام میں شرکت کے لیے ایک کروڑ روپے مانگے تھے۔

انہوں نے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کے حوالے سے مزید بتایا کہ کئی مہمان شو شروع ہونے سے ایک گھنٹے پہلے بھی منع کردیتے ہیں اور میرا شو بغیر کسی ریہرسل کے ہوتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *