وزیراعظم شہبازشریف نے محترمہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیراعظم شہبازشریف نے محترمہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا اور کہا ہے کہ ان کو یہ ذمہ داری سونپنے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے لکھا کہ نانگا پربت کو ہ پیمائی کرنے کے حالیہ کارنامے پر محترمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ واقعی متاثر کن ہے۔ انہوں مزید لکھا کہ اس کی کامیابی ہمت اور عزم کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے، اور پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *