کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش میں کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے،سینیٹر ہمایوں مہمند کا ثنا ءیوسف قتل کیس میں بریفنگ پر استفسار

اسلام آباد(پاکستان امیج)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا ءیوسف قتل کیس پر بریفنگ کے دوران سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ 24گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جو قابل ستائش ہے،دن دیہاڑے قتل کرکے ملزم بھاگ کیسے جاتا ہے؟ کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش میں کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثناء یوسف قتل کیس پر بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو 2جون کو اطلاع ملی کی 17سالہ بچی کو قتل کیا گیا، 2جون کو ملزم فیصل آباد سے گاڑی پر اسلام آباد آیا، ی سی ٹی وی میں ملزم ثناء یوسف کے گھر سے بھاگتا ہوا نظر آیا۔

ایس ایس پی عثمان طارق نے کہاکہ فیصل آباد میں 7جگہوں پر ریڈ کیا اور گھر سےملزم کو گرفتار کیا، ملزم عمر حیات سے آلۂ قتل، ثناء یوسف کا موبائل فون بھی برآمد ہوا، 3جون کو ملزم کو عدالت میں پیش کیا، چالان تیار ہے سکروٹنی کے بعد عدالت میں پیش کردیا جائےگا۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ 24گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جو قابل ستائش ہے،دن دیہاڑے قتل کرکے ملزم بھاگ کیسے جاتا ہے؟دن دیہاڑے قتل کے مقدمات میں بھی غلطیاں رہ جاتی ہیں،کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش میں کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے۔ایس ایس پی عثمان طارق نے کہاکہ شواہد کو فوری طور پر محفوظ بنانا پہلالازم جز ہے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ گولیوں کے خول اور موبائل فون 24گھنٹے میں فارنزک کیلئے بھیجا، ثنا ءیوسف کیس میں 2سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *