سندھ حکومت کا لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے10لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

کراچی(پاکستان امیج)سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کردیا۔

وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے شرجیل میمن اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ لیاری میں جاں بحق 27افراد کے ورثا کو فی کس 10،10لاکھ روپے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جتنے بلڈنگ کنٹرول آفیسروہاں تعینات رہے ان کو انکوائری کا حصہ بنایا جائے گا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسر کو بھی معطل کردیاگیا، ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا جو واقعہ کے وقت تعینات تھے،کمشنر کراچی انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی آئندہ 24گھنٹے میں خستہ حال 51 عمارتوں کی تفصیلات فراہم کرے گی، رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ ہوگا فوری طور پر کونسی عمارتوں کو گرانا ہے،سعید غنی نے کہاکہ فوری طور پر مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے،2دن میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بنائی جائے گی،غفلت کےمرتکب تمام افسروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی آرز درج ہوں گی۔

سعید غنی کاکہناتھا کہ سندھ میں 744عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے،کراچی میں 588عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیاگیا ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہناتھا کہ لیاری میں عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، لیاری واقعہ میں 27قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،لیاری واقعہ میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،ان کاکہناتھا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کو بھی آج معطل کردیاگیا، سانحہ لیاری میں کسی سرکاری افسر کی کوتاہی ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *