تھر پارکر (پاکستان امیج) تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کرنے گئے 11 سیاح ریلے میں پھنس گئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ان 11 میں سے 10 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ ایک شخص ڈوب گیا ، ڈوبنے والے شخص کا تعلق کراچی سے ہے جس کی لاش مل گئی۔
متوفی کی لاش کو مسلسل کوششوں کے بعد بند سے نکالا گیا، جاں بحق شخص کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے 3 افراد کا تعلق کراچی اور 7کا مٹھی سے ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image