شاداب کی کندھے کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

لاہور (پاکستان امیج )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب ہوگئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاداب خان نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدالله سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *