لکی مروت (پاکستان امیج) لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں نے تھانہ لکی سٹی کی حدود میں گاؤں حرامہ تالہ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی، جس میں مقامی پولیس نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
نجی ٹی وی آ ج نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت وسیم اللہ عرف عمر خطاب، قدرت اللہ عرف ابوبکر اور ہجرت اللہ عرف ہجرت کے ناموں سے ہوئی ہے، جو ضلع لکی مروت کے رہائشی تھے۔ تینوں دہشت گرد سی ٹی ڈی کو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دھماکوں اور فورسز پر حملوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ دہشت گرد ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور کانسٹیبل ادریس کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔ کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ساتھی یا سہولت کار کو گرفتار کیا جا سکے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت سے علاقے میں دہشت گردی کی ایک بڑی سازش ناکام بن گئی ہے، اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image