پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور(پاکستان امیج)محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس آج آٹھ محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی جائے گی، جو اتوار یوم عاشور کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *