کراچی میں زمین بوس ہونیوالی عمارت میں کتنے خاندان رہائش پذیر تھے؟علاقہ مکین کا اہم بیان

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5منزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی،جس کے ملبے میں متعدد افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علاقہ مکین کاکہنا ہے کہ متاثرہ عمارت میں 6خاندان رہائش پذیر تھے،انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں دیاتھا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

عمارت کے ملبے سے 6افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، زخمی خاتون کی عمر 40سال ہے،خاتون کو متعدد فریکچراور زخم آئے ہیں،ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ادھر ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سول ٹراما سینٹرمیں 6زخمیوں کو لایا گیا ہے،ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے،5زخمیوں کو معمولی زخمی آئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *