لاہور (پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عشرۂ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، سابق ارکان اسمبلی محمد اسلم بھروانہ، محمد یعقوب شیخ، فیصل حیات جبوآنہ، خالد غنی، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ، امیر عباس سیال سمیت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اور مجالس کے منتظمین نے شرکت کی۔
Pakistan Image