لاہور(پاکستان امیج)پی ڈی ایم اے نے 5 جولائی سے پنجاب بھر میں مون سون کے طاقتورسپیل کاہائی الرٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق پی ڈی ایم اے کےمطابق پنجاب بھرمیں 5 جولائی سےمون سون کےدوسرے طاقتورسپیل کا آغاز ہوگا،جس کےپیش نظریوم عاشورہ پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یوم عاشورپربارشوں کے حوالے سے حکمت عملی بنالی،جلوسوں کے روٹس پر ڈرینیج سسٹم اور ڈسپوزل سسٹم متحرک کردیا،کنٹرول روم میں سپیشل ڈیسک بھی قائم کر دیئےگئے۔
Pakistan Image