اسمبلی فلور پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے26اراکین کو ڈی سیٹ کروانے کے لیے ریفرنس تیار

لاہور(پاکستان امیج)سپیکر پنجاب اسمبلی نے فلور پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے جو آج الیکشن کمیشن پاکستان میں دائر کر دیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ریفرنس دائر کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی ہیں.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے متعلق تمام ثبوت ریفرنس میں شامل کیے ہیں. اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں رپورٹ میں اسمبلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی اسلام آباد میں سینئر قانون دانوں سے مشاورت کریں گے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشاورت کا مقصد ریفرنس کو مزید مضبوط بنانا ہے، مشاورت کے بعد ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جائے گا یاد رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں تحریک انصاف کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی 28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کرتے ہوئے ان ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا.
ان ارکان نے اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور شدید احتجاج کیا تھا، پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرنے پر 10 ارکان پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا تھا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا.

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *