پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کا مفت آپریشن

پشاور(پاکستان امیج)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں برطانیہ اور ترکیہ کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن کیے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق امراض قلب میں مبتلا بچوں کے مفت علاج کیلئے برطانوی فلاحی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے انٹرنیشنل مشن نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عارضہ قلب میں مبتلا مستحق بچوں کے آپریشنز کیے۔

ترکیہ اور برطانوی سرجنز پر مشتمل 15 رکنی ٹیم نے ایشیا میں آپریشنز کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کا انتخاب کیا ۔

اس موقع پر بیرون ملک سے آنے والے طبی ماہرین نے کہا کہ ڈاکٹرز نے 40 بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز کیے جن میں ایسے بچے بھی شامل تھے جن کے دل میں سوراخ تھا، ان کا پاکستان میں بہت اچھا وقت گزرا اور بچوں کا علاج کرکے ان کو بہت اچھا لگا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مفت علاج کیلئے صوبے سے 60 مستحق بچوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ہسپتال میں ہونے والے تمام آپریشنز کامیاب رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *