بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کر دیا

لندن(پاکستان امیج)انگینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بین اسٹوکس نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کی وکٹ لیکر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

جیسوال اس وقت 87 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے، بین اسٹوکس نے مؤثر منصوبہ بندی کے تحت بھارتی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سابق انگلش فاسٹ بولر اینڈریو فلنٹوف نے 78 میچز کی 135 اننگز کے دوران 219 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جبکہ بین اسٹوکس نے 113 میچز کی 165 اننگز کے دوران زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بین اسٹوکس نے اب تک نو مرتبہ 4 اور چار مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے جبکہ اینڈریو فلنٹوف نے دس مرتبہ 4 اور تین مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *