کراچی والوں کے لیے بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی

اسلام آباد (پاکستان امیج) کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی چار روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء کے بلوں میں کی جائیں گے، کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کی منظوری کے فوری بعد وفاقی حکومت نے بھی کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *