ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلٹی سٹورز کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے، ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن سکیم آفر کی جائے گی۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر کے تمام فعال یوٹیلیٹی سٹورز کا آپریشن بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹورز پر موجود تمام سامان کو مرحلہ وار ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا، جہاں متعلقہ حکام کی نگرانی میں سامان واپس یا نیلام کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *