گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو تک کمی

اسلام آباد(پاکستان امیج)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر،یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 385 روپے سے کم کر کے 325 روپے فی کلو کردیا گیا ،عام صارفین کیلئے فی کلو گھی کی قیمت 455 سے کم کر کے 395 کردی گئی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *