لاہور؛ سکول میں استاد دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،دلخراش ویڈیو وائرل

لاہور(پاکستان امیج)لاہورکے نجی سکول میں استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے،مرحوم استاد کی دوران لیکچر ویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کےدوران نیازاحمد لیکچر دےرہے تھے،دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے,چارسیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی،نیازاحمد کو فوری قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہسپتال نےموت کی تصدیق کردی۔

مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان استاد کی ناگہانی موت پرافسوس کا اظہارکیا۔مرحوم استاد کی عمر 36 برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل جماعت کے طلبا کو اردو پڑھاتے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *