شہباز شریف کی گاڑی روکے جانے اور نعرے بازی کے واقعے پر( ن) لیگ کا ردعمل آگیا

لاہور (پاکستان امیج) گزشتہ روز پیش آئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روکنے اور نعرے بازی کے واقعے پر( ن) لیگ کا ردعمل سامنے آگیا۔یادرہے کہ شہباز شریف اپنے حلقہ این اے 132 کا دورہ کر رہے تھے، جب ان کی گاڑی پرانا کاہنہ پہنچی تو لوگوں نے انہیں مسائل سے آگاہ کرنا چاہا، اس موقع پر بعض افراد نے نعرے بازی کی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے گاڑی پر ہاتھ مارے۔

“جیو نیوز” کے مطابق ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا کہ روہی نالا پکا اور صوئے آصل کو جانے والا راستہ بحال کیا جائے۔ روہی نالے کی وجہ سے فیکٹریوں کا کیمیکل زدہ پانی زیرِ زمین واٹر لیول کو خراب کر رہا ہے، علاقہ مکینوں نےشہباز شریف کی آمد کا پتہ چلنے پر وہاں احتجاجی کیمپ بھی لگایا تھا۔

اس واقعے سے متعلق ترجمان مسلم لیگ( ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگ اپنے مسائل کیلئے درخواست دینا چاہتے تھے، مقامی افراد سے درخواست لے لی گئی ہے، علاقے کے لوگوں کی شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گئی اور وہ مطمئن ہو کر چلے گئے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *