تیونس کی لڑکی کے شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آگیا

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کے علاقے لیاری کے نوجوان عامر سے پسند کی شادی کرنے والی تیونس کی لڑکی کے سسرالیوں کا بیان سامنے آگیا۔

رابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ تیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح کے حالات میں رہنے کا یقین دلایا اور بضد ہو کر پاکستان پہنچی۔

اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے بعد لڑکی عجیب و غریب حرکات کرتی رہی، وہ بات بات پر عامر سے لڑتی تھی اور اس پر تشدد کرنے لگی، گھر کا سکون برباد ہو گیا تھا۔

نوجوان کے والدین کے مطابق بالاخر علیحدگی پر بات ختم کی۔

اہلخانہ نے مزید بتایا ہے کہ سندا کسی کی نہیں سنتی تھی، وہ اکثر بہکی بہکی باتیں اور حرکتیں کرتی ہے، دوپٹے اور چپل کے بغیر گھر سے باہر نکل کر کھڑے ہو جاتی ہے، وہ اس سے عاجز آچکے ہیں اور کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق لڑکی نے لڑکے کے خلاف تشدد یا زیادتی کی کوئی شکایت نہیں کی، پولیس اس سلسلے میں عورت ہونے کے ناطے اسے شیلٹر دے رہی ہے اور اس کی واپسی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *