راولپنڈی(پاکستان امیج)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے کہاہے کہ شیخ رشید کو لاپتہ ہوئے 20روز ہو چکے ہیں،ملک کا سینئر ترین پارلیمنٹیرین کس حال میں کسی کو پتہ نہیں، شیخ رشید کو بازیاب نہ کرایا گیا توچیف جسٹس کو خط لکھوں گا۔
ویڈیو بیان میں شیخ راشد شفیق کا کہناتھا کہ شیخ رشید کی گمشدگی کا کیس پیر کو سنا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ شیخ رشید کے اغوا کے 3روز بعد لال حویلی کو سیل کیاگیا،لال حویلی کیساتھ سیل ہونیوالی تمام دکانیں ڈی سیل ہو چکی ہیں،صرف لال حویلی کو سیل رکھا گیا،ان کا کہناتھا کہ شیخ رشید قبضہ گروپ اور منشیات فروش نہیں ہے،شیخ رشید نے شرافت کی سیاست کی،شہر کی غریب بچیوں کیلئے تعلیمی ادارے بنائے۔
Pakistan Image