بنگلہ دیش کے نجم الحسن شنتو نے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ڈھاکہ (پاکستان امیج)بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نجم الحسن شنتو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہو ئے ، اس میچ میں سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور78 رنز سے شکست دی تھی۔نجم الحسن ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔

کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد نجم الحسن نے کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ٹیم کی بہتری کے لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتانوں کا فیصلہ سمجھداری نہیں،3 مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے مشکل ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *