کراچی(پاکستان امیج) ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈان کے مطابق گزشتہ روز دونوں کے نکاح کی تقریب کاشیز کنگڈم فلم سٹی کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر میں دلہا اور دلہن کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، جن میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز بھی شامل تھے۔
دونوں کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
نکاح کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا اور دلہن کی انٹری دکھائی گئی ہے، جو مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کر رہی ہے، خاص طور پر حسین ترین کی کشتی کے ذریعے آمد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image