سنی اتحاد کونسل میں 39امیدواروں نے شمولیت اختیار کی، باقی 40نے کیوں نہیں کی؟جسٹس محمد علی مظہر

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ جو 39امیدواروں نے کیا، وہ باقی 40نے کیوں نہیں کیا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ان 40امیدواروں کو پی ٹی آئی نے اپنی فہرستوں میں شامل کر رکھا تھا، اکثریتی ججز نے سب ریکارڈ دیکھ کر ہی فیصلہ دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے کہا سنی اتحاد کونسل تو سیاسی جماعت کے طور پر نہیں تھی نا، سلمان راجا نے کہاکہ تبھی تو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے کالعدم قرار دیا، جسٹس مندوخیل نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے وجود کو تو ختم نہیں کیا گیا تھا، اس میں شامل ہو سکتے تھے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے قراردیا کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت نہیں ہو سکتی تھی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ فیصلے سے متعلق بتائیں میری بھی یادداشت تازہ ہوگی،سلمان اکرم نے کہاکہ اکثریتی ججز نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے مخصوص نشستوں کا حق متاثر نہیں ہوگا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ جو 39امیدواروں نے کیا، وہ باقی 40نے کیوں نہیں کیا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ان 40امیدواروں کو پی ٹی آئی نے اپنی فہرستوں میں شامل کر رکھا تھا، اکثریتی ججز نے سب ریکارڈ دیکھ کر ہی فیصلہ دیا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ کیا 41امیدواروں نے پارٹی وابستگی اور انتخابی نشان کو ظاہر کیا؟سلمان راجہ نے کہاکہ 41امیدواروں نے وابستگی کو ظاہر نہیں کی یا اگر کی تو اس کو تسلیم نہیں کیا گیا، مرکزی کیس میں الیکشن کمیشن نے کئی دستاویزات لا کر دیں، 2دن ہم نے ان پر بحث کی،الیکشن کمیشن کے اقدامات کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس جمال مندوخیل نے بھی غلط قرار دیا، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد بھی کسی فہرست کو تسلیم نہیں کر رہا تھا،22دسمبر کو الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان سے محروم کیا، 23کو کہا فہرستیں تسلیم نہیں کریں گے،جب کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ پر پی ٹی آئی کی وابستگی تسلیم نہیں کی تو عدالت آنا پڑا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *