تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کو غداری کے مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماصداقت علی عباسی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کےجج ملک اعجاز آصف نے صداقت علی عباسی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ درخواست گزار بے قصور ہے، پولیس کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالت نے صداقت علی عباسی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ خیال رہے کہ صداقت علی عباسی پر تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی، ایف آئی آر غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات کے تحت درج کی گئی تھی، عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *